0
Friday 3 Jul 2020 13:07

پی آئی اے میں احتساب کا عمل تیز، 52 ملازمین کو سزائیں

پی آئی اے میں احتساب کا عمل تیز، 52 ملازمین کو سزائیں
اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے میں کارکردگی کی بنیاد پر سزا اور جزا کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں کارکردگی کی بنیاد پر سزا اور جزا کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جون کے مہینے میں 52 ملازمین کو ملازمت سے برطرفی، تنزلی اور انکریمنٹ میں کٹوتی کی سزائیں دیں گئیں، گیارہ ملازمین کو معیاری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی اسناد بھی دیں گئیں۔ قومی ائیرلائن پی آئی اے میں احتساب کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ماہ جون میں محکمانہ انکوائریوں کے بعد مجموعی طور پر 52 ملازمین کو برطرفی، عہدوں سے تنزلی اور انکریمنٹ کٹوتی کی سزائیں گئیں۔

پی آئی اے ہیومین ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے محکمے میں خود احتسابی کے حوالے سے سزا اور جزا کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر اچھی کارکردگی پر 11 ملازمین کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا، جن میں تین کو سی ای او کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور آٹھ کو سی ایچ آر او کی جانب سے تعریفی اسناد دیں گئیں۔ جعلی، بوگس اور ٹمپرڈ ڈگریوں اور دستاویزات پر 25 ملازمین، مسلسل غیر حاضری پر 21 ملازمین اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 ملازم آفیشل انفارمیشن کو سوشل میڈیا اور میڈیا کے ساتھ لیک کرنے پر 2 ملازمین کو ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیا۔ اسی طرح قابل اطلاق رولز کی خلاف ورزی پر 2 ملازمین کو عہدوں سے تنزلی اور دوران ڈیوٹی جائے تعیناتی سے غائب ہونے پر 1 ملازم کو انکریمنٹ میں کٹوتی کی سزائیں گئیں۔
خبر کا کوڈ : 872229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش