QR CodeQR Code

کراچی سمیت سندھ میں 6 جولائی سے مون سون بارشوں کا امکان

3 Jul 2020 13:35

بارش سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔ گرج چمک کے ساتھ ہونے والے بارش کے دوران گردآلود ہوائیں بھی چل سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے 6 جولائی سے شہر قائد سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جولائی کو مون سون بارشوں کا پہلا سسٹم مشرقی سندھ سے داخل ہوگا، جس کے باعث تھرپارکر، بدین، ٹھٹہ، حیدرآباد اور میرپورخاص میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ کراچی میں بارش کا سلسلہ 6 سے 8 جولائی کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، 7 جولائی کو شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے، جبکہ بارش سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔ گرج چمک کے ساتھ ہونے والے بارش کے دوران گردآلود ہوائیں بھی چل سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 872230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872230/کراچی-سمیت-سندھ-میں-6-جولائی-سے-مون-سون-بارشوں-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org