QR CodeQR Code

ایبٹ آباد، سربن پہاڑی کے جنگل میں آتشزدگی

3 Jul 2020 14:15

پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں ریسکیو اہل کاروں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ محکمہ جنگلات کے اہلکار بھی جنگل تک نہ پہنچ سکے۔


اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد کے قریب سربن پہاڑی کے جنگل میں اچانگ آگ بھڑک اُٹھی جس نے جنگل کے وسیع رقبے کو لپیٹ میں لے لیا اور اب تک 50 سے زائد درخت جل چکے ہیں۔ ریسکیو کے مطابق ایبٹ آباد شہر کے قریب سربن پہاڑی کے جنگل میں اچانگ آگ بھڑک اُٹھی جس نے 2 گھنٹوں میں جنگل کے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں ریسکیو اہل کاروں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ محکمہ جنگلات کے اہلکار بھی جنگل تک نہ پہنچ سکے۔ ریسکیو کے مطابق آگ سے 50 سے زائد درخت جل چکے ہیں جبکہ آگ کہیال کنج کے علاقے کے قریب پہنچ گئی ہے، تاہم ریسکیو کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 872237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872237/ایبٹ-ا-باد-سربن-پہاڑی-کے-جنگل-میں-ا-تشزدگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org