0
Friday 3 Jul 2020 14:15

ایبٹ آباد، سربن پہاڑی کے جنگل میں آتشزدگی

ایبٹ آباد، سربن پہاڑی کے جنگل میں آتشزدگی
اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد کے قریب سربن پہاڑی کے جنگل میں اچانگ آگ بھڑک اُٹھی جس نے جنگل کے وسیع رقبے کو لپیٹ میں لے لیا اور اب تک 50 سے زائد درخت جل چکے ہیں۔ ریسکیو کے مطابق ایبٹ آباد شہر کے قریب سربن پہاڑی کے جنگل میں اچانگ آگ بھڑک اُٹھی جس نے 2 گھنٹوں میں جنگل کے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں ریسکیو اہل کاروں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ محکمہ جنگلات کے اہلکار بھی جنگل تک نہ پہنچ سکے۔ ریسکیو کے مطابق آگ سے 50 سے زائد درخت جل چکے ہیں جبکہ آگ کہیال کنج کے علاقے کے قریب پہنچ گئی ہے، تاہم ریسکیو کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 872237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش