QR CodeQR Code

پشاور میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اندرون شہر خواتین کا بازار سیل

3 Jul 2020 14:19

کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق کریم پورہ بازار کے تاجروں کو بار بار ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ضابطہ اخلاق پر عمل کریں لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہو رہا تھا جس پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے کارروائی کرتے ہوئے کریم پورہ بازار کو سیل کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اندرون شہر خواتین کے بازار کریم پورہ کو سیل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سارہ رحمٰن نے اندرون شہر ضابطہ اخلاق کی بار بار خلاف ورزی، رش لگانے اور سیفٹی ماسک استعمال نہ کرنے پر کریم پورہ بازار کو سیل کر دیا۔ کریم پورہ بازار کو گھنٹہ گھر چوک سے شادی پیر چوک تک سیل کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق کریم پورہ بازار کے تاجروں کو بار بار ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ضابطہ اخلاق پر عمل کریں لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہو رہا تھا جس پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے کارروائی کرتے ہوئے کریم پورہ بازار کو سیل کر دیا۔ انہوں نے تاجروں اور عوام کو ہدایت کی کہ وہ گھروں سے باہر نکلتے وقت بازاروں اور دکانوں میں سیفٹی ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 872238

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872238/پشاور-میں-ضابطہ-اخلاق-کی-خلاف-ورزی-پر-اندرون-شہر-خواتین-کا-بازار-سیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org