0
Friday 3 Jul 2020 14:45

یورپی ممالک کیلئے PIA پر پابندی کا اطلاق آج رات سے ہو گا

یورپی ممالک کیلئے PIA پر پابندی کا اطلاق آج رات سے ہو گا
اسلام ٹائمز۔ یورپی ممالک کے لیے پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پروازوں کی معطلی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کا اجازت نامہ 6 ماہ کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ یورپی ممالک کے لیے پی آئی اے پروازوں کی معطلی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا، جس کے تحت پی آئی اے کی یورپ کے لیے تمام پروازوں کو منسوخ کر دیا جائے گا۔ جعلی لائسنس پر پائلٹس کے پروازیں آپریٹ کرنے پر یورپین یونین کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یورپین یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتِ پاکستان پائلٹس کی لسٹ فراہم کرے۔ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جن مسافروں کی بکنگ ہے، وہ چاہیں تو بکنگ آگے کروا لیں یا ری فنڈ حاصل کر لیں۔ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ یورپین فضائی سیفٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں، خدشات دور کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ قومی ایئر لائن کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومتی اور انتظامیہ کے اقدامات کے باعث معطلی جلد ختم ہونے کی امید ہے۔
خبر کا کوڈ : 872240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش