QR CodeQR Code

فلسطین کی حقیقی آزادی کیلئے جدید اصول پر دوبارہ منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، محمود الزہار

3 Jul 2020 16:13

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما نے عرب نیوز چینل المیادین کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے فلسطین کی حقیقی آزادی کیلئے نئی منصوبہ بندی پر زور دیا ہے۔ انہوں نے غزہ کے عسکری مزاحمتی محاذ کو نمونۂ عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جدید وضع ہونیوالے اصول غزہ میں انجام پانیوالی عسکری مزاحمت کیمطابق ہونا چاہئیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما محمود الزہار نے عرب نیوز چینل المیادین کے ساتھ اپنی گفتگو میں تمام ہموطنوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی آزادی کے لئے ایکدوسرے کے ساتھ متحد ہو جائیں۔ محمود الزہار نے اپنی گفتگو میں کہا کہ وہ فلسطینی حکومت اور مزاحمتی تحریک فتح کی طرف ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ مشترکہ مزاحمتی محاذ کے لئے جدید اصول اور میکینزم وضع کئے جا سکیں۔ انہوں نے فلسطینی تحریک آزادی (PLO) کے اہداف کے دوبارہ مقرر کئے جانے اور اوسلو معاہدے کو ایک طرف رکھ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آج مغربی کنارے میں بھی اُسی طرز پر عمل کیا جانا ضروری ہے جس طرز پر قبل ازیں غزہ میں عمل کیا گیا ہے۔ حماس کے مرکزی رہنما نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید اصول کی بنیاد پر فلسطینی حقیقی آزادی کے لئے نئی منصوبہ بندی کی جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نئی منصوبہ بندی عسکری مزاحمت کے ذریعے "غزہ" کے آزاد کروائے جانے کے عمل کے مطابق ہونا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 872257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872257/فلسطین-کی-حقیقی-آزادی-کیلئے-جدید-اصول-پر-دوبارہ-منصوبہ-بندی-ضرورت-ہے-محمود-الزہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org