QR CodeQR Code

غزہ، غاصب صیہونی رژیم کا ایک جاسوس گروہ گرفتار

3 Jul 2020 17:08

فلسطینی سرکاری خبررساں ایجنسی صفا کیمطابق فلسطینی وزارت داخلہ و قومی سلامتی کی جانب سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں غزہ کے اندر سے صیہونی دشمن کے لئے جاسوسی کرنیوالے ایک گروہ کی گرفتار کی خبر دی گئی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ کئی دنوں پر محیط ایک سکیورٹی آپریشن کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے صیہونی جاسوس گروہ کے قبضے سے خطیر رقم اور جاسوسی کا پیشرفتہ فنی سازوسامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ بنیادی تفتیش کے مطابق گرفتار شدہ صیہونی جاسوس مغربی کنارے کی مزاحمتی فورسز کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دینا چاہتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی سرکاری خبررساں ایجنسی صفا کے مطابق فلسطینی وزارت داخلہ و قومی سلامتی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں غزہ کی پٹی کے ایک علاقے سے غاصب صیہونی رژیم کے لئے کام کرنے والے ایک جاسوس گروہ کی گرفتاری کی اطلاع دی گئی ہے۔ فلسطینی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ کچھ ہفتوں سے مشکوک سرگرمیوں میں مشغول ایک گروہ کی شناخت کے بعد کڑی نگرانی اور وسیع تحقیقات کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ کئی دنوں پر محیط ایک سکیورٹی آپریشن کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے صیہونی جاسوس گروہ کے قبضے سے خطیر رقم اور جاسوسی کا پیشرفتہ فنی سازوسامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

غزہ سے جاری ہونے والے وزرت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن کے لئے کام کرنے والے اس جاسوس گروہ نے غداری پر مبنی اپنی خدمات کے لئے غاصب صیہونی رژیم سے ایک خطیر رقم بھی لے رکھی تھی۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتاری کے بعد ہونے والی ابتدائی تحقیقات میں واضح ہو چکا ہے کہ یہ افراد دشمن صیہونی انٹیلیجنس کے براہ راست تعاون کے ساتھ فلسطینی مزاحمتی فورسز کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دینا چاہتے تھے۔ فلسطینی حکام نے اپنے بیان کے آخر میں اعلان کیا ہے کہ تفتیشی مراحل مکمل ہونے کے بعد صیہونی دشمن کے گرفتار شدہ جاسوسوں کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 872271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872271/غزہ-غاصب-صیہونی-رژیم-کا-ایک-جاسوس-گروہ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org