QR CodeQR Code

سید علی رضوی کا سکردو حلقہ ایک سے الیکشن لڑنے کا اعلان

3 Jul 2020 23:39

اسی حلقے میں سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ، نون لیگ کے سابق صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان اور تحریک انصاف کے متوقع امیدوار راجہ زکریا بھی میدان میں ہیں اور یہ تینوں امیدوار مضبوط شمار کیے جاتے ہیں، آغا علی کی انٹری کے بعد مقابلہ بہت سخت ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل سید علی رضوی نے سکردو حلقہ 1 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ سید علی رضوی نے حلقہ ایک سے الیکشن لڑنے کیلئے سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم راجہ ولایت علی سے باقاعدہ فارم وصول کیے اور پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست دیدی۔ سکردو حلقہ ایک جی بی کے ایسے حلقوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے۔ اسی حلقے میں سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ، نون لیگ کے سابق صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان اور تحریک انصاف کے ممکنہ امیدوار راجہ زکریا بھی میدان میں ہیں اور یہ تینوں امیدوار مضبوط شمار کیے جاتے ہیں، جن کا کافی ووٹ بنک موجود ہے۔ آغا علی رضوی کا بنیادی حلقہ سکردو حلقہ دو ہے، تاہم ذرائع کے مطابق حلقہ دو میں ایم ڈبلیو ایم کاظم میثم کو میدان میں اتارے گی۔ حلقہ ایک میں سید علی رضوی کی انٹری کے بعد مقابلہ بہت سخت ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 872289

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872289/سید-علی-رضوی-کا-سکردو-حلقہ-ایک-سے-الیکشن-لڑنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org