0
Friday 3 Jul 2020 21:38

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 6 لاکھ سے متجاوز

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 6 لاکھ سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اچھی بات یہ رہی کہ کورونا وباء میں مبتلا مریضوں میں پہلی بار 20 ہزار سے زیادہ افراد اس انفیکشن سے صحتیاب ہوئے لیکن اسی عرصے میں 20903 نئے معاملے رپورٹ ہوئےجس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چھ لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جمعہ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20032 مریض انفیکشن سے صحتیاب ہوچکے ہیں، جو ایک دن میں اب تک کا سب سے زیادہ تعداد ہے، جنہیں ملاکر 379892 افراد صحتمند ہوگئے ہیں۔

صحتیاب ہونے والوں میں سے بیشتر کا تعلق مہاراشٹر، تمل ناڈو اور دہلی سے ہے۔ مہاراشٹرا میں 8018 افراد، تمل ناڈو میں 3095 مریض اور دہلی میں 3015 مریض انفیکشن سے پاک ہوئے ہیں۔ ان تینوں ریاستوں میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد ملک کے حصوں کے مقابلے سب سے زیادہ ہے۔ بھارت میں کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 20903 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد 625544 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 379 افراد اس انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں جس سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 18213 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا انفیکشن کے 227439 فعال کیس ہیں۔
خبر کا کوڈ : 872299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش