0
Sunday 26 Jul 2009 12:13

سوات میں آ پریشن جاری،14 دہشت گرد ہلاک،29 گرفتار

سوات میں آ پریشن جاری،14 دہشت گرد ہلاک،29 گرفتار
پشاور:مالاکنڈ اور سوات میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن جاری رکھتے ہوئے 14دہشت گردوں کو ہلاک اور 29 گرفتار کر لیا جبکہ شدت پسندوں کا تربیتی کیمپ اور اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ تباہ کر دیا گیا۔ دوسری جانب کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر نصب دس کلو گرام دھماکہ خیز مواد ناکارہ بناتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے سات اہلکاروں سمیت 8افراد زخمی ہو گئے جبکہ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں فورسز نے کارروائی کرکے نائجیرین باشندے سمیت دو مغوی افراد کو بازیاب اور تین اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا۔ دریں اثناء متاثرین آپریشن کی اپنے علاقوں میں واپسی کا سلسلہ ہفتے کے روز بھی جاری رہا،نوشہرہ، صوابی اور مردان سے 5ہزار سے زائد خاندان اپنے علاقوں میں واپس پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق بونیر کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 6شدت پسند ہلاک اور 27کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ سوات میں جھڑپ کے دوران چار شدت پسند مارے گئے۔ ادھر دو دہشت گردوں نے اپنے آپ کو فورسز کے حوالے کر دیا۔ علاوہ ازیں میرانشاہ میں شدت پسندوں نے فورسز کے کیمپ اور چیک پوسٹ پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جوابی کارروائی میں میرانشاہ بازار میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی گئی،جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 8723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش