QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، کورونا سے سرینگر کا شہری جاںبحق، تعداد 119 ہوگئی

3 Jul 2020 21:24

صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ راجباغ کے شہری کو 2 جون کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ نمونیا اور عارضہ قلب میں مبتلاء تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں جمعہ کو کورونا وائرس کی وجہ سے دوسری موت واقع ہوئی۔ راجباغ سرینگر کا ایک 80 سالہ شہری صدر اسپتال میں چل بسا۔ اس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 119 ہوگئی ہے۔ صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ راجباغ کے شہری کو 2 جون کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ نمونیا اور عارضہ قلب میں مبتلاء تھا۔ اس سے قبل آج صبح سی ڈی اسپتال میں شمالی کشمیر کے بارہمولہ کا ایک شہری کورونا کی وجہ سے انتقال کرگیا۔ کورونا کی وجہ سے جموں کشمیر میں اب تک جو 119 ہلاکتیں ہوئی ہیں اُن میں 105 ہلاکتیں وادی کشمیر جبکہ 14 ہلاکتیں جموں صوبے میں واقع ہوئیں۔ وادی کشمیر میں سب سے زیادہ یعنی 28 ہلاکتیں سرینگر ضلع میں رونما ہوئیں۔


خبر کا کوڈ: 872300

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872300/مقبوضہ-کشمیر-کورونا-سے-سرینگر-کا-شہری-جاںبحق-تعداد-119-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org