0
Friday 3 Jul 2020 21:37

بھارت، اترپردیش میں پولیس ٹیم پر حملہ، آفیسر سمیت 8 پولیس اہلکار ہلاک

بھارت، اترپردیش میں پولیس ٹیم پر حملہ، آفیسر سمیت 8 پولیس اہلکار ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے کانپور علاقے میں پولیس کی ٹیم پر جو ایک بدنام زمانہ مجرم کو پکڑنے گئی تھی، حملہ کیا گیا، جس میں ایک آفیسر سمیت آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ سات زخمی ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جئے نارائن سنگھ نے آج یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ کانپور کے چوبے پور کے علاقے میں جمعرات کو رات دیر گئے ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ پولیس بلہور دیویندر مشرا کی سربراہی میں، بٹھور، چوبے پور، شیوراج پور پولیس اسٹیشنوں کی پولیس ٹیمیں مجرم وکاس دوبے کو پکڑنے گاؤں وکرو پہنچی تھیں۔ محاصرے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لئے ایک جال بچھایا گیا تھا۔ حملہ آوروں نے چھت پر چڑھ کر پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

اس واقعے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس بلہور دیویندر کمار مشرا کے علاوہ شیو راج پور کے تھانہ انچارج مہیش یادو، ماندھنا چوکی انچارج انوپ کمار، شیو کراج پور پولیس اسٹیشن میں تعینات سب انسپکٹر نیبولال، چوبے پور تھانہ میں تعینات کانسٹیبل سلطان سنگھ، بٹور تھانہ میں تعینات کانسٹیبل راہل، جتیندر اور ببلو ہلاک ہوگئے۔ اس واقعے میں سات پولیس اہلکار کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ سبھی کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران مجرموں کو پکڑنے کے لئے ایس ٹی ایف کو تعینات کیا گیا ہے۔ غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق تین شرپسندوں کو ہلاک کئے جانے کی نھی اطلاع ہے۔
خبر کا کوڈ : 872301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش