0
Friday 3 Jul 2020 21:26

لاہور شہر کے 7 لاک ڈاؤن شدہ علاقوں کو کھو ل دیا گیا

لاہور شہر کے 7 لاک ڈاؤن شدہ علاقوں کو کھو ل دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے  لاہور شہر کے 7 لاک ڈاؤن شدہ علاقوں کو کھو ل دیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور شہر میں دوسرے مرحلے میں بند ہونیوالے سات علاقوں کو بھی کھول دیا ہے۔ کھولے گئے علاقوں میں گلبرگ، ماڈل ٹاون اور گلشن راوی بھی شامل ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ اندرون شہر کے بھی سیل شدہ علاقوں میں مزید لاک ڈاون نہیں ہوگا جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے جنرل لاک ڈاون جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون ختم کرنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ کھولے گئے علاقوں میں عوام کو ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرنا ہوگا جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 872307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش