QR CodeQR Code

وزیر خارجہ شاہ محمود بھی کورونا کا شکار

3 Jul 2020 21:30

ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج سہ پہر مجھے ہلکا بخار محسوس ہوا، میں نے فوری طور پر خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے، اللہ کی مہربانی سے میں خود کو مضبوط اور توانا محسوس کررہا ہوں، میں گھر سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتا رہوں گا، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اور میں نے فوری طور پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج سہ پہر مجھے ہلکا بخار محسوس ہوا، میں نے فوری طور پر خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے، اللہ کی مہربانی سے میں خود کو مضبوط اور توانا محسوس کررہا ہوں، میں گھر سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتا رہوں گا، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔


خبر کا کوڈ: 872309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872309/وزیر-خارجہ-شاہ-محمود-بھی-کورونا-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org