QR CodeQR Code

پنجاب پولیس کو جدید ڈرون کیمرے فراہم کر دیئے گئے

3 Jul 2020 21:37

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر یونٹس کو سترہ ہائی ٹیک کیمرے فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ لاہور سمیت تمام ریجنز کو ایک ایک کیمرہ دیا گیا ہے۔ پولیس کیساتھ ساتھ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور دیگر یونٹس کو بھی کیمرے فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئے جدید کیمروں کی حد نگاہ اور فوٹیج کا معیار پرانے کیمروں کی نسبت کئی گنا بہتر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرنے کیلئے جدید ڈرون کیمرے خرید لئے ہیں۔ امریکی کمپنی سے خریدے گئے ڈرون کیمرے کی قیمت چھ لاکھ پچاس ہزار روپے ہے۔ ذرائع  کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر لاہور سمیت پنجاب کے دیگر یونٹس کو سترہ ہائی ٹیک کیمرے فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ لاہور سمیت تمام ریجنز کو ایک ایک کیمرہ دیا گیا ہے۔ پولیس کیساتھ ساتھ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور دیگر یونٹس کو بھی کیمرے فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئے جدید کیمروں کی حد نگاہ اور فوٹیج کا معیار پرانے کیمروں کی نسبت کئی گنا بہتر ہے۔ ذرائع کے مطابق ان نئے کیمروں کی مدد سے جلسے جلوسوں کی بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 872310

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872310/پنجاب-پولیس-کو-جدید-ڈرون-کیمرے-فراہم-کر-دیئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org