0
Friday 3 Jul 2020 21:39

نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم ہوچکی، فواد چوہدری

نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم ہوچکی، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی پاکستان میں سیاست ختم ہوچکی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مائنس ون وہاں ہوتا ہے، جہاں لیڈر پارٹی سے چھوٹا ہو، جہاں لیڈر پارٹی سے بڑا ہو، وہاں مائنس کیسے ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے لندن میں بے نامی پراپرٹیز بنائیں، مگر انہوں نے کہا یہ اپارٹمنٹ ہمارے نہیں ہیں، جب یہ کیس پاکستان میں شروع ہوا تو پتہ چلا کہ 16 آف شور کمپنیاں بنائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے دو اپیلیں ہیں، دونوں پارٹیاں کہہ رہی ہیں کہ کیس کا ری ٹرائل ہونا چاہیئے۔

فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کو جیل میں رکھنے کا ہمیں شوق نہیں ہے، بس ملک کا پیسہ واپس آنا چاہیئے، نواز شریف نے ایک روپیہ واپس نہیں کیا اور سب لوگ لندن چلے گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف اسکینڈل پاکستان میں نہیں لندن میں بنا اور اب ان کا یہاں کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف سے عمران خان کا قد بڑا ہے، فوج وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، انہیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے اصلاحات کا جو وعدہ کیا تھا، ہمیں اس کی طرف بڑھنا چاہیئے، کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچا۔
خبر کا کوڈ : 872312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش