0
Friday 3 Jul 2020 22:33

ملتان، انجمن تاجران بلوچستان کے رہنمائوں کی قومی تاجر اتحاد کے صدر سے ملاقات، تاجروں کی مشکلات پر تبادلہ خیال 

ملتان، انجمن تاجران بلوچستان کے رہنمائوں کی قومی تاجر اتحاد کے صدر سے ملاقات، تاجروں کی مشکلات پر تبادلہ خیال 
اسلام ٹائمز۔ انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی عہدیدارن کے وفد نے مرکزی صدر انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا کی قیادت میں قومی تاجر اتحاد کے صدر سلطان محمود ملک سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون سے تاجروں کو درپیش مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے رحیم آغا نے کہا کہ ہفتہ میں تاجروں کو 4 دن کاروبار صرف 8 گھنٹے کی اجازت دینا سراسر ظلم ہے، قیامت خیز گرمی کی وجہ سے گاہکوں نے بازاروں میں آنا بند کردیا جس کی وجہ سے تاجر سخت کاروباری مندی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت ہم تاجروں کو رات 10 بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت دے اگر 7بجے دوکانیں بند کرنا کے پابند کیا ہے تو پورے ہفتہ تک کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دی جائے، اس موقع پر قومی تاجر اتحاد کے صدر سلطان محمود ملک نے کہا کہ پولیس نے لاک ڈاون کو کمائی کا ذریعے بنا لیا ہے، ایس ایچ او سے لے کر سپاہی تک کماو  والا فارمولا پر عمل پیرا ہیں، 4 ماہ کے لاک ڈاون کرنے کے باوجود بھی حکومت کرونا کے پھیلاو پر قابو پانے میں ناکام ہے، تاجروں پر کاروباری پابندی لگانے سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، اگر حکومت نے ہم چھوٹے تاجروں کو رات 10 بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت نہ دی تو تاجر برادری 16 جولائی سے لاک ڈاون کی پابندی توڑ کر پورے ہفتہ کے لئے اپنی دکانوں کو کھول لیں گے اور تاجر برادری تنگ آمد جنگ آمد کا راستہ اپنانے پر مجبور ہوگی۔

اس موقع پر انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے تاجروں کے مسائل کو حل کروانے کے لئے قومی تاجر اتحاد کے ساتھ مل کر آواز اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا یوم تاسیس منانے والے گروپ حکومتی چھتری کا شکار ہیں، ہمیں تاجروں کے مسائل کو حل کروانے کے لئے غیرسیاسی تاجروں کے اتحاد کی ضرورت ہے، جس کے لئے پاکستان بھر کے تاجروں سے ہم نے رابطے شروع کردیئے ہیں اور جلد ہی غیرسیاسی تاجروں کے اتحاد کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس موقع پر انجمن تاجران بلوچستان سید حیدر آغا، حاجی تاج محمد خان، محمد جعفر کاکڑ اور قومی تاجر اتحاد سپیم کونسل کے چیئرمین ملک الطاف لنگاہ، ملک مقبول کھوکھر اور ملک منیر لکھویرا بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 872320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش