0
Friday 3 Jul 2020 23:07

ملتان، سکھر موٹر وے پر حادثہ، ماں اور 3 بچے جاں بحق

ملتان، سکھر موٹر وے پر حادثہ، ماں اور 3 بچے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر صادق آباد میں ملتان سکھر موٹروے ایم فائیو پر تیز رفتار کار الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ماں اور 3 بچے جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق صادق آباد میں ملتان سکھر موٹروے ایم فائیو پر تیز رفتار کار پول سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، جس کے نتیجے میں تین بچے اور ماں جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث کار میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے کا شکار فیملی کراچی سے خوشاب جارہی تھی۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا اور زخمی شخص کو شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی خاتون کا شوہر چلا رہا تھا، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔
خبر کا کوڈ : 872327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش