0
Friday 3 Jul 2020 23:39

وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس، تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت

وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس، تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا، جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق کے اجلاس میں وزیر دفاع  پرویز خٹک، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی، ائیر چیف مجاہد انور خان، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے کہا کہ پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ پرامن طریقے سے رہنا چاہتا ہے۔ اپنے ملک کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں بین الاقوامی برادری سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج حملے میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے بے گناہ شہری کو 3 سالہ نواسے کے سامنے شہید کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 872335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش