0
Friday 3 Jul 2020 23:47

سی پیک پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، عاصم سلیم باجوہ

سی پیک پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، عاصم سلیم باجوہ
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی و وزیراعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، اس منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو سی پیک منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے ثمرات ہر پاکستانی تک پہنچنے جائیں گے۔ گزشتہ ہفتے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک کے فیز ون منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ایک تاریخی دن ہے جب پاکستان میں ماس ٹرانزیشنل پراسس کی بنیاد رکھی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدوں سے صنعتوں کو فروغ ملے گا اور پاکستان میں سرمایہ کاری سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو گا جبکہ چین پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچپسی لے رہا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے آئرن برادر ہونے کا عکاس ہے اور معاہدوں سے پاکستان میں نئی سرمایہ کاری آئے گی جبکہ سی پیک منصوبے پاکستانی عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان اور خطے میں خوشحالی آئے گی۔ سی پیک کے فیز ون منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ سی پیک فیز ٹو میں نئے ریلوے ٹریک بنائے جائیں گے جس سے ریلوے کی کارکردگی اور رفتار میں تیزی آئے گی۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ سی پیک کے تحت صوبوں میں خصوصی اکنامک زونز بنائے جائیں گے۔ خصوصی اقتصادی زونز کے لیے ایچ ایم سی کا کردار اہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حویلیاں میں ڈرائی پورٹ بنایا جائے گا جبکہ  توانائی کے 8 منصوبے مکمل اور 9 زیرتعمیر ہیں جبکہ فیز 2 کے تحت زراعت کے جدید طریقوں پر توجہ دی جائے گی۔ سی پیک ایک حقیقت کی شکل میں ہمارے سامنے ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اقدامات سے قرضوں پر انحصار کم ہو گا جبکہ فیز 2 میں چینی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار بڑھ جائیں گے، دونوں ملکوں کی کمپنیوں کے درمیان مستقبل میں تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 872337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش