QR CodeQR Code

پاکستان کا ایران سے تجارت کیلئے مغربی سرحد کھولنے کا فیصلہ

4 Jul 2020 07:47

وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق گبد، مند، کٹاگر اور چیدگی کے بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ سرحدیں 5 جولائی کی صبح سے معمول کے مطابق کھل جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ایران کے ساتھ مغربی سرحد ساتوں روز کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں ساتوں روز کے لیے ایران کے ساتھ مغربی سرحد کھولنے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق گبد، مند، کٹاگر اور چیدگی کے بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ سرحدیں 5 جولائی کی صبح سے معمول کے مطابق کھل جائیں گی۔ وزارت داخلہ کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے طے شدہ ایس او پیز اور پروٹوکولز کے تحت ان بارڈرز سے تجارت کی اجازت ہو گی۔ وزارت داخلہ کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ ان سرحدوں سے صرف درآمدات اور برآمدات کی اجازت ہو گی۔ اعلامیے کے مطابق یہ سرحدیں ہفتے میں ساتوں روز کھلی رہیں گی، تجارت مقررہ وقت پر ہو گی جبکہ ان مقامات سے لامحدود ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 872349

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872349/پاکستان-کا-ایران-سے-تجارت-کیلئے-مغربی-سرحد-کھولنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org