QR CodeQR Code

امریکا کے صدارتی الیکشن

جوبائیڈن نے ٹرمپ سے زیادہ فنڈز جمع کر لیے

4 Jul 2020 10:22

جوبائیڈن کو 68فیصد فنڈز ایسے افراد نے دیئے جنہوں نے پہلے کبھی فنڈنگ نہیں کی تھی، ان میں پاکستانی امریکنز بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدارتی الیکشن میں جیت کس کا مقدر بنے گی یہ تو واضح نہیں مگر ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے انتخابی مہم کے لیے مسلسل دوسرے ماہ میں صدر ٹرمپ کے مقابلے میں زیادہ فنڈز جمع کر لیے ہیں۔ جوبائیڈن اور ڈیمو کریٹک پارٹی نے ٹرمپ اور ری پبلکنز کے مقابلے میں پھر زیادہ فنڈز جمع کر لیے، ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن اور ڈیموکریٹس نے جون میں 141ملین ڈالرجمع کیے ہیں۔ جوبائیڈن کو 68فیصد فنڈز ایسے افراد نے دیئے جنہوں نے پہلے کبھی فنڈنگ نہیں کی تھی، ان میں پاکستانی امریکنز بھی شامل ہیں۔ دوبارہ صدارت کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اوران کی ری پبلکنز پارٹی 131ملین ڈالر جمع کر پائی، جوبائیڈن اور ڈیموکریٹس نے ٹرمپ اور ری پبلکنز کے مقابلےمیں مئی میں بھی زیادہ فنڈ جمع کیے تھے۔ جوبائیڈن اور ڈیموکریٹس نے مئی میں 81ملین جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکنز نے 71 ملین ڈالرجمع کیے تھے۔ جوبائیڈن کو اگست میں ڈیموکریٹ ورچوئل کنونشن میں باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا، ان کا مقابلہ دوبارہ صدارت کے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 872358

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872358/جوبائیڈن-نے-ٹرمپ-سے-زیادہ-فنڈز-جمع-کر-لیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org