1
Monday 25 Jul 2011 18:07

ولایت فقیہ، اللہ، رسول ص اور امام ع کی ولایت کا تسلسل ہے، سید جواد نقوی

ولایت فقیہ، اللہ، رسول ص اور امام ع کی ولایت کا تسلسل ہے، سید جواد نقوی
اسکردو:اسلام ٹائمز۔ ولایت فقیہ پس منظر، پیش منظر اور اثرات کے موضوع پر منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید جواد نقوی، شیخ صلاح الدین اور شیخ محمد علی توحیدی نے کہا کہ ولایت ایک ایسا نظریہ ہے، جسے قبول کئے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے، ولایت فقیہ سے مراد معصومین علیہم السلام کی غیر موجودگی میں فقیہ عادل کی حکومت ہے، جس سے بہتر نظام نہیں ہو سکتا اور فقیہ عادل کے نظام کو قبول نہ کرنے کا مطلب جاہل اور ظالم حکمرانوں کی اطاعت کرنے سے عبارت ہے، جو ناقابل قبول ہے۔
 انہوں نے کہا کہ ولایت فقیہ، اللہ کی ولایت، رسول کی ولایت اور امام کی ولایت کا تسلسل ہے، جس کی بنیاد قرآن، عقل سلیم اور سیرت معصومین علیہم السلام ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب ایران سے قبل بھی فقہا نے حکومت و ولایت کی تصویر پیش کی تھی اور اس پر مختصر مدت کے لئے عمل بھی ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے پاس امت کی قیادت و حکومت کے لئے ولایت فقیہ جیسا جامع نظام موجود ہے، جس کی ہم قدر نہیں پہچانتے، آج عام مسلمانوں میں ولایت فقیہ کے بارے میں وہ شناخت اور آگاہی موجود نہیں ہے، جو اسلام کے دشمنوں کے پاس ہے۔ اسی لئے اسلام کے دشمن ولایت فقیہ کو بدنام کرنے کے لئے اربوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ نظام مرجعیت اور نظام ولایت فقیہ کی بدولت مکتب اہل بیت علیہم السلام، عالمی دہشت گردی کے نیٹ ورک کا حصہ نہیں بنا اور اسی نظام کی بدولت آج ایران واحد ملک ہے، جس کے ساری سیاسی، قومی اور ملکی فیصلے بیرونی مداخلت کے بغیر تہران میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں نظام ولایت فقیہ کو سمجھنے کی زیادہ کوشش نہیں ہوئی اور عام لوگوں کے ذہن میں اس کا تصور مبہم ہے جسے واضح اور شفاف طریقے سے پہچاننے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 87236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش