QR CodeQR Code

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے PTI کی تیاریاں

4 Jul 2020 11:22

کوائف کی فراہمی اور ٹکٹ کے لیے درخواست دینے کا طریقہ پی ٹی آئی کی ویب سائٹ پر درج کر دیا گیا ہے جبکہ درخواستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے گی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے تیاریاں شروع کر دیں۔ تحریکِ انصاف نے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں اور کوائف 11 جولائی تک طلب کر لیے۔ کوائف کی فراہمی اور ٹکٹ کے لیے درخواست دینے کا طریقہ پی ٹی آئی کی ویب سائٹ پر درج کر دیا گیا ہے جبکہ درخواستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے گی۔ پارلیمانی بورڈ پاکستان تحریکِ انصاف کے لیے درخواستوں کی پڑتال کے بعد امیدواروں کا اعلان کرے گا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللّٰہ خان نیازی کا اس حوالے سے ایک بیان میں کہنا ہے کہ گلگت بلتستان ریاستِ پاکستان کی اہم اکائی اور بہترین انسانی و قدرتی وسائل سے مالا مال علاقہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کے دیگر حصوں کی طرح گلگت بلتستان کو بھی محرومیوں کے سپرد کیے رکھا۔ چیف آرگنائزر پاکستان تحریکِ انصاف کا یہ بھی کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کا انتخاب انشاء اللّٰہ خطے کی سیاسی تاریخ میں نئے دور کا نکتہ آغاز ثابت ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 872376

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872376/گلگت-بلتستان-اسمبلی-کے-انتخابات-کیلئے-pti-کی-تیاریاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org