QR CodeQR Code

پاکستان، ہمسایہ ممالک سے پرامن باہمی تعاون پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم

4 Jul 2020 11:50

عمران خان نے پاکستان کی سلامتی کے ایجنڈا پر بھارت کے تنازع کے امکان سے متعلق اعلیٰ فوجی قیادت اور انٹیلی جنس معاونین سے مشاورت کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن باہمی تعاون پر یقین رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی سلامتی کے ایجنڈا پر بھارت کے تنازع کے امکان سے متعلق اعلیٰ فوجی قیادت اور انٹیلی جنس معاونین سے مشاورت کی۔ اس حوالے سے وزیراعظم آفس نے کہا کہ وزیراعظم نے اندرونی اور داخلی سکیورٹی، سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس کی سربراہی کی۔ اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل مجاہد انور خان، ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس لیفٹننٹ جنرل فیض حامد اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نعمان ذکریا شریک تھے۔

اجلاس کے شرکاء کی فہرست سے یہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس زیادہ معلوم ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شریک نہیں تھے جنہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی بھی شریک نہیں تھے جو معمول کے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا حصہ ہوتے ہیں۔ خیال رہے کہ مذکورہ اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب وانگ یی سے ٹیلیفونک گفتگو کے تناظر میں ہوا جس میں انہوں نے علاقائی سلامتی صورتحال کو تیزی سے بگڑتا قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 872387

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872387/پاکستان-ہمسایہ-ممالک-سے-پرامن-باہمی-تعاون-پر-یقین-رکھتا-ہے-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org