QR CodeQR Code

غالیوں نے کنونشن کی اجازت نہ ملنے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

4 Jul 2020 12:07

رائے مزمل حسین نے درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مرکز ولایت میں ہر سال 6 جولائی کو کنونشن ہوتا ہے، اس سال بھی کنونشن کے انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی، لیکن انتظامیہ نے اجازت نہیں دی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار ہمارا قانونی حق ہے، جسکی اجازت ہمیں آئین پاکستان دیتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ قصر بتولؑ نجف کالونی لاہور میں غالیوں اور نصیریوں کے ہونیوالے کنونشن کی اجازت نہ ملنے پر منتظمین نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ لاہور کے علاقہ علامہ اقبال ٹاون کی نجف کالونی میں مرکز ولایت کے زیراہتمام 6 جولائی کو دوسرے سالانہ کنونشن کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نقصِ امن کے تحت کنونشن کے انعقاد کی اجازت نہیں دی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے اقدام کو کنونشن کے منتظمین نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ نجف کالونی اقبال ٹائون کے رہائشی رائے مزمل حسین نے درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مرکز ولایت میں ہر سال 6 جولائی کو کنونشن ہوتا ہے، اس سال بھی کنونشن کے انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی، لیکن انتظامیہ نے اجازت نہیں دی۔

درخواست گزار رائے مزمل حسین کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار ہمارا قانونی حق ہے، جس کی اجازت ہمیں آئین پاکستان دیتا ہے۔ درخواستگزار نے مزید کہا ہے کہ ہم چاردیواری کے اندر اپنا اجتماع کر رہے ہیں، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتیں، ذاکرین عظام اور عزاداران شرکت کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے اجازت نہ دے کر آئین کیخلاف اقدام کیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مرکز ولایت کے زیراہتمام 6 جولائی کو کنونشن کرنے کی اجازت دی جائے۔ یاد رہے کہ مرکز ولایت میں عقائد تشیع کے برعکس نظریات کا پرچار کیا جاتا ہے، جس کے پیش نظر مذکورہ کنونشن کے انعقاد سے نقصِ امن کا خدشہ ہے۔ مذکورہ مرکز میں علماء و مجتہدین کی توہین کی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 872390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872390/غالیوں-نے-کنونشن-کی-اجازت-نہ-ملنے-پر-لاہور-ہائیکورٹ-سے-رجوع-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org