0
Saturday 4 Jul 2020 12:15

کورونا سے صحت یابی کی شرح تسلی بخش ہے، شبلی فراز

کورونا سے صحت یابی کی شرح تسلی بخش ہے، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی آج پوری دنیا اختیار کر رہی ہے، کورونا سے صحت یابی کی شرح تسلی بخش ہے۔ شبلی فراز نے اپنے بیان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 100 دن این سی او سی نے کورونا وباء سے متعلق دن رات کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی او سی نے جس طرح اس صورتحال میں کام کیا وہ قابل تعریف ہے، ڈیڑھ کروڑ خاندانوں میں کیش ریلیف کے تحت پیسے تقسیم کیے گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق حالات قابو میں ہیں لیکن ابھی خطرہ ٹلا نہیں، اگر عوام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں تو ہسپتالوں میں رش مزید کم ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 872407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش