QR CodeQR Code

ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو حالات بگڑ بھی سکتے ہیں، اسد عمر

4 Jul 2020 13:13

این آئی ایچ میں نو تعمیر آئیسولیشن اینڈ اسپیشل ٹریٹمنٹ سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا سے متعلق صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وباء میں ڈاکٹرز کے مشورے اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد مشکل کام نہیں ہے، ایس او پیز پر عمل ہوگا تو کاروبار بھی چلے گا اور لوگ بھی صحت مند رہیں گے۔ اسلام آباد میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے ہمراہ این آئی ایچ میں نو تعمیر آئیسولیشن اینڈ اسپیشل ٹریٹمنٹ سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کورونا سے متعلق صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ اسد عمر نے بتایا کہ اسلام آباد میں 40 دن میں آئیسولیشن ہسپتال مکمل کیا گیا ہے، ہماری تیاریاں مکمل ہیں، اگلے ہفتے وزیراعظم آئسولیشن ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس ہسپتال میں آکسیجن اور وینٹی لیٹرز سمیت تمام سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ یہاں 250 بیڈ بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ملک میں صحت کی سہولیات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو اس کی سزا بھی ملے گی، ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہوگی، عید پر گلے نہ ملنے سمیت چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھیں، کیونکہ ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو حالات بگڑ بھی سکتے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ مشکل وقت میں تمام پاکستانی ایک ہو جاتے ہیں، احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 872430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872430/ایس-او-پیز-پر-عمل-نہ-ہوا-حالات-بگڑ-بھی-سکتے-ہیں-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org