QR CodeQR Code

پشاور، بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے سکھ یاتریوں کی آخری رسومات ادا

4 Jul 2020 14:10

سکھ یاتریوں کی میتیں رات دو بجے پشاور گردوارہ جوگن شاہ پہنچیں جہاں سے آخری رسومات کیلئے صبح سویرے خیر آباد شمشان گھاٹ پہنچائی گئیں۔ پشاور کے علاقے محلہ جوگن شاہ میں جاں بحق سکھوں کے عزیزوں سے تعزیت کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد پہنچی۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز شیخوپورہ کے مقام پر ٹرین اور کوسٹر کے درمیان تصادم کے نیتجے میں پشاور سے تعلق رکھنے والے 20 سے زائد سکھ جاں بحق ہوگئے تھے جن کی آخری رسومات نوشہرہ کے علاقے خیر آباد میں ادا کر دی گئی۔ گذشتہ روز بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے سکھ یاتریوں کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ پشاور سے ننکانہ صاحب جانے والے سکھ یاتریوں کی بس کو شیخوپورہ کے مقام پر حادثہ پیش آیا تھا جس میں 19 سکھ یاتری جاں بحق ہوگئے تھے۔ سکھ یاتریوں کی میتیں رات دو بجے پشاور گردوارہ جوگن شاہ پہنچیں جہاں سے آخری رسومات کیلئے صبح سویرے خیر آباد شمشان گھاٹ پہنچائی گئیں۔ تمام جاں بحق افراد کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں۔ پشاور کے علاقے محلہ جوگن شاہ میں جاں بحق سکھوں کے عزیزوں سے تعزیت کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد پہنچی۔


خبر کا کوڈ: 872450

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872450/پشاور-بس-حادثے-میں-جاں-بحق-ہونے-والے-سکھ-یاتریوں-کی-آخری-رسومات-ادا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org