QR CodeQR Code

کراچی میں بجلی بحران، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کا کے الیکٹرک کیخلاف دھرنے کا اعلان

4 Jul 2020 15:37

رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے زور دے کر کہا کہ کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے کراچی کے عوام کو بجلی فراہم کرے، کے الیکٹرک نے ٹیرف بڑھا کر عوام کو مزید اذیت میں ڈال دیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کی پریشان کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی نے کے الیکٹرک کے خلاف دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی آٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر نے بتایا کہ 6 جولائی کو کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی کے ہمراہ دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے منتخب کیا ہے، عوام کو مصیبت میں نہیں چھوڑ سکتے۔ رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے زور دے کر کہا کہ کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے کراچی کے عوام کو بجلی فراہم کرے، کے الیکٹرک نے ٹیرف بڑھا کر عوام کو مزید اذیت میں ڈال دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرے۔


خبر کا کوڈ: 872459

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872459/کراچی-میں-بجلی-بحران-پی-ٹی-آئی-اراکین-اسمبلی-کا-کے-الیکٹرک-کیخلاف-دھرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org