0
Saturday 4 Jul 2020 15:31

کے الیکٹرک گورنر سندھ اور اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کیلئے تیار

کے الیکٹرک گورنر سندھ اور اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کیلئے تیار
اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک نے گورنر سندھ کو خط لکھا ہے جس میں آگاہ کیا گیا ہے کہ ادارہ گورنر سندھ اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کے لئے تیار ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک ‎ملاقات میں پچھلے سالوں میں کی گئی سرمایہ کاری اور آئندہ کے منصوبوں سے متعلق تمام ابہام پر بات کرنے کے لئے تیار ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ 900 میگاواٹ کے پاور پلانٹ پر گزشتہ سال سے کام جاری ہے اور پہلا یونٹ 2021ء میں کام شروع کردے گا جب کہ ‎گزشتہ ماہ نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی کے حصول کے لئے تصدیق ملتے ہی کام شروع کر دیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں کے الیکٹرک گورنر سندھ کو آنے والی بارشوں کے حوالے سے بھی اپنی تیاریوں سے آگاہ کرے گا، علاوہ ازیں شہر کے مسائل، کنڈے، غیر قانونی اسٹریٹ لائٹس اور کیبلز کے نقصانات پر بات کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 872465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش