QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا فرنٹ لائن ورکرز کیلئے ہیلتھ الاؤنس کی منظوری دے دی

4 Jul 2020 15:39

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے گریڈ ایک سے 16 کے لئے 17 ہزار روپے کے ہیلتھ الاؤنس کی منظوری دی ہے جب کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے لئے 35000 روپے کے الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا فرنٹ لائن ورکرز کے لئے ہیلتھ الاؤنس کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے گریڈ ایک سے 16 کے لئے 17 ہزار روپے کے ہیلتھ الاؤنس کی منظوری دی ہے جب کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے لئے 35000 روپے کے الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ گریجویٹس کے لئے 15 ہزار، ہاؤس آفیسر کے لئے 10 ہزار اور  نرسنگ اسٹوڈنٹس کے لئے 5 ہزار روپے کے ہیلتھ الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 872468

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872468/وزیراعلی-سندھ-نے-کورونا-فرنٹ-لائن-ورکرز-کیلئے-ہیلتھ-الاؤنس-کی-منظوری-دے-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org