QR CodeQR Code

جی بی میں انتخابات اکتوبر تک ملتوی کرانے پر غور

4 Jul 2020 15:45

ووٹر لسٹوں کی تیاری پر کام ہی شروع نہیں ہوا اور الیکشن کمیشن کیجانب سے انتظامات میں تاخیر کیوجہ سے 18 اگست کو الیکشن مشکل نظر آرہا ہے۔ عام انتخابات محرم الحرام کے بعد کرانے پر مشاورت کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے عام انتخابات اکتوبر تک ملتوی کرنے پر غور شروع کر دیا گیا۔ ووٹر لسٹوں کی تیاری پر کام ہی شروع نہیں ہوا اور الیکشن کمیشن کی جانب سے انتظامات میں تاخیر کی وجہ سے 18 اگست کو الیکشن مشکل نظر آرہا ہے۔ عام انتخابات محرم الحرام کے بعد کرانے پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن شیڈول کا اعلان قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے کیا گیا۔ دوسری جانب کئی حلقوں کی جانب سے شیڈول کے اعلان پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، کیونکہ جی بی میں الیکٹرول لسٹوں کی تیاری پر کام ہی شروع نہیں کیا گیا جبکہ صوبے میں کرونا وائرس کی صورتحال بھی روز بروز خراب ہو رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نون لیگ نے بھی الیکشن اکتوبر تک ملتوی کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 872470

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872470/جی-بی-میں-انتخابات-اکتوبر-تک-ملتوی-کرانے-پر-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org