QR CodeQR Code

وفاقی حکومت کا اہم قدم، کراچی میں میٹرو بس چلنے کی بڑی امید

4 Jul 2020 16:06

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ایدھی اورنج لائن میٹرو بس منصوبہ بھی وفاق کے سپرد کردیا ہے، معاہدے کے تحت ایدھی اورنج لائن بی آر ٹی کے لئے 20 بسوں کی خریداری بھی وفاقی حکومت کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں میٹرو بس چلنے کی امید پیدا ہوگئی ہے، وفاقی حکومت نے گرین لائن میٹرو کے لئے 80 بسوں کی خریداری کا انٹرنیشنل ٹیںڈر جاری کردیا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گرین لائن میٹرو منصوبے کے لئے بسوں کی خریداری اور آئی ٹی ایس کی تنصیب کے لئے وفاقی حکومت نے تمام فنڈز مختص کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیندرنگ پراسس 3 ماہ کا اور کامیاب بولی دہندگان 6 سے 8 ماہ میں میٹرو بسیں امپورٹ کریں گے، گرین لائن میٹرو بس منصوبے کو 3 سال تک وفاقی حکومت چلائے گی۔ ایس آئی ڈی سی ایل (سندھ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ) حکام نے کا کہنا ہے کہ گرین لاین میٹرو بس منصوبے کا فیز ون فروری 2021ء میں فنکشنل ہونے کا امکان ہے، اس سلسلے میں ایس آئی ڈی سی ایل نے بسوں کی پہلی کھیپ جنوری میں آنے کی نوید بھی سنا دی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ایدھی اورنج لائن میٹرو بس منصوبہ بھی وفاق کے سپرد کردیا ہے، معاہدے کے تحت ایدھی اورنج لائن بی آر ٹی کے لئے 20 بسوں کی خریداری بھی وفاقی حکومت کرے گی۔ وفاقی حکومت تین سال تک 4 کلومیٹر اورنگی تا بورڈ آفس اورنج لائن بی آر ٹی بس آپریشن چلائے گی، جب کہ سندھ حکومت ایدھی اورنج لائن بی آر ٹی منصوبے کے لئے 2 ارب روپے ایس آئی ڈی سی ایل کو فراہم کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 872473

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872473/وفاقی-حکومت-کا-اہم-قدم-کراچی-میں-میٹرو-بس-چلنے-کی-بڑی-امید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org