QR CodeQR Code

کراچی والے تیار ہوجائیں، اتوار کی رات موسلادھار بارش، اربن فلڈ کا خطرہ

4 Jul 2020 16:13

پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ مون سون کی بارشوں میں تیز ہواوں کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے، تمام متعلقہ ادارے مون سون کی بارشوں سے پہلے تمام احتیاطی تدابیروں پر عمل درآمد کرلیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں اتوار کی رات گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ اربن فلڈ کا خطرہ ہے، تمام ادارے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں اتوار کی رات گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ہے اور کہا پیر، منگل کو موسلادھار بارش سے کراچی، ٹھٹھہ، حیدرآباد، بدین میں اربن فلڈ کا خطرہ ہے، تمام ادارے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ یاد رہے پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے کراچی، سکھر، شہید بےنظیرآباد اور میرپورخاص ڈویژن کے کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، بدین اورحیدرآباد میں بارش متوقع ہے۔

مراسلے میں مون سون کی بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مون سون کے موسم میں بارشوں کے ساتھ ساتھ آسمانی بجلی گرنے کے امکانات بھی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ مون سون کی بارشوں میں تیز ہواوں کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے، تمام متعلقہ ادارے مون سون کی بارشوں سے پہلے تمام احتیاطی تدابیروں پر عمل درآمد کرلیں۔ خیال رہے محکمہ موسمیات نے بارشوں کےحوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں اگلے ہفتے سے مون سون بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوگا، 6 سے 8 جولائی کو درمیانے درجہ کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 872478

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872478/کراچی-والے-تیار-ہوجائیں-اتوار-کی-رات-موسلادھار-بارش-اربن-فلڈ-کا-خطرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org