0
Saturday 4 Jul 2020 21:50

مودی بتائے کہ کیا چین کا ہندوستانی سرزمین پر قبضہ نہیں ہے، کپل سبل

مودی بتائے کہ کیا چین کا ہندوستانی سرزمین پر قبضہ نہیں ہے، کپل سبل
اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے کہا ہے کہ چین نے وادی گلوان میں ہندوستانی حدود میں دراندازی کی ہے اور اس کے فوجی دستے ملک کے اسٹریٹجک نقطہ نظر سے متعدد اہم علاقوں میں تعینات ہیں، اس لئے اب وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ بتانا چاہیئے کہ کیا چین کا ہندوستانی سرزمین پر قبضہ نہیں ہے۔ کانگریس کے ترجمان کپل سبل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لداخ خطے میں بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ چینی فوج نے ہندوستانی سرزمین پر قبضہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود بھارتیہ جنتا پارٹی کے کونسلروں کا کہنا ہے کہ چین کے فوجی دستوں نے ہندوستان کے بہت سے علاقوں میں اپنے فوجی ساز و سامان تعینات کردئیے ہیں اور اس کے فوجی پوری تیاری کے ساتھ ہندوستانی سرزمین پر کھڑے ہیں۔

کپل سبل نے کہا کہ چین نے وادی گلوان میں ہماری 18 کلو میٹر اراضی پر قبضہ کرلیا ہے اور اب ہندوستانی چرواہوں کو وہاں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ وہاں نہیں جا سکتے جہاں وہ اپنی مویشیوں کو ایک طویل عرصے سے چرا رہے تھے، انہیں وہاں جانے سے روکا جارہا ہے۔ کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ 1959ء میں چین نے یہ تسلیم کیا تھا کہ حقیقی کنٹرول لائن (ایل او سی) کے مطابق پوری وادی گلوان ہندوستان کی ہے لیکن 16 جون 2020ء کے بعد وادی گلوان چینی قبضے میں آگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی فوج نے وادی گلوان میں اپنا انفراسٹرکچر نظام قائم کرلیا ہے لیکن اس بھارت کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ چین ہندوستان میں داخل نہیں ہوا ہے اور ہماری کسی بھی چوکی پر چین کا قبضہ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 872501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش