0
Saturday 4 Jul 2020 22:03

بھارت میں ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 22771 نئے کیس

بھارت میں ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 22771 نئے کیس
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس روز بروز شدید شکل اختیار کرتا جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 22771 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6.48 لاکھ ہوچکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 22771 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 648315 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس سے 442 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 18655 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 872503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش