0
Saturday 4 Jul 2020 19:38

بھارت میں کورونا ریکوری شرح 60.81 فیصد

بھارت میں کورونا ریکوری شرح 60.81 فیصد
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کووڈ 19 سے متاثرہ مریضوں کی صحت یابی (ریکوری) کی شرح 60.81 فیصد ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود نے یہ اطلاع دی کہ ملک میں کورونا متاثرین کی صحت یابی کی شرح بڑھ کر 60.81 فیصد ہوگئی ہے۔ بھارت میں فی الحال کورونا وائرس کے 235433 ایکٹو کیسز ہیں اور 394226 کورونا سے متاثرہ مریض اب تک مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں جس سے صحت یابی کی شرح 60.81 فیصد ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14335 کورونا کے مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب مریضوں اور ایکٹو معاملوں کا فاصلہ بڑھ کر اب 158793 ہوگیا ہے۔ کورونا متاثرین کی شناخت کے لئے جانچ سہولت مہیا کرانے والی لیباٹریوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھتی ہوئی 1087 ہوگئی ہے۔ جس سے نمونوں کی جانچ کرنے میں بھی تیزی آئی ہے۔ بھارت میں فی الحال اب تک 9540132 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 872504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش