0
Saturday 4 Jul 2020 19:41

این سی او سی کی مربوط اور بہتر حکمت عملی سے مثبت نتائج سامنے آئے، عمران خان

این سی او سی کی مربوط اور بہتر حکمت عملی سے مثبت نتائج سامنے آئے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے  کورونا وبا کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این سی اوسی کی مربوط اور بہتر حکمت عملی سے مثبت نتائج سامنے آئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ این سی او سی نے روزانہ کے اعدادوشمار مرتب کرکے قابل اعتبار ڈیٹا بیس فراہم کیا۔ این سی او سی نے اعدادوشمار کی بنیاد پر ایس او پیز کی تیاری اور نفاذ میں بنیادی کردار ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا سے بدلتے ہوئے حالات میں پاکستانی قوم نے صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے ہیلتھ پروفیشنلز کا کردار قابل تحسین ہے، چاروں صوبوں کے ہیلتھ ورکرز نے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کورونا بیماری کے پھیلاوَ میں کمی کو یقینی بنانے کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھا جائے، اسمارٹ لاک ڈاوَن کی حکمت عملی کو کامیاب بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر بیماری کو روکنے کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔ صوبائی حکومتوں کی نمائندگی وزرا نے ویڈیولنک کے ذریعے کی۔ اجلاس میں  وزیراعظم کو کورونا کے پھیلاوَ کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 872511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش