0
Saturday 4 Jul 2020 20:00

صحافی تنظیموں کیجانب سے نیوز چینل ٹوئنٹی فور(24) کا لائسنس معطل کرنے کی مذمت

صحافی تنظیموں کیجانب سے نیوز چینل ٹوئنٹی فور(24) کا لائسنس معطل کرنے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے)، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) اور ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے نیوز چینل ٹوئنٹی فور (24) کا لائسنس معطل کرنے کی مذمت کی ہے۔ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے پیمرا کی جانب سے چینل ٹوئنٹی فور کی معطلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیمرا کے اقدام سے چینل میں کام کرنے والے سیکڑوں افراد کے ذریعہ معاش کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک طرف پیمرا مختلف کیٹیگریز میں نئے لائسنسز کا اجراء کر رہا ہے، جس کی موجودہ اینالاگ سسٹم میں گنجائش نہیں ہے اور دوسری طرف پہلے سے آن ائیر چینلز کے لائسنس پروسیجرل ایشوز کی وجہ سے معطل کر رہا ہے۔ پی بی اے نے مطالبہ کیا کہ پیمرا چینل ٹوئنٹی فور کی معطلی کو واپس لے اور چینل کو شفاف اور ہمدردانہ سماعت کا موقع دے کر معاملے کو حل کیا جائے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے مشترکہ بیان میں پیمرا پر زور دیا ہے کہ وہ چینل ٹوئنٹی فور کی معطلی کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے، چینل کافی عرصے سے آپریشنل ہے، اس کی بندش سے سیکڑوں صحافی متاثر ہوں گے۔ دوسری جانب ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے پیمرا کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام آزادی صحافت کو دبانے کی کوشش ہے اور پیمرا کا یہ اقدام چینل کے ورکنگ صحافیوں کو بے روزگار کرے گا۔ ایسوسی ایشن نے بھی مطالبہ کیا کہ چینل 24 کی منیجمنٹ کو دیگر چینلز کی طرح اپنا لائسنس تبدیل کرانے کا موقع دیا جائے۔ اُدھر پیمرا اعلامیے کے مطابق سینٹرل میڈیا نیٹ ورک جاری شدہ لائنس کے تحت ویلیو ٹی وی چینل پر انٹرٹینمنٹ سے متعلق مواد چلانے کا مجاز تھا جبکہ کمپنی ٹوئنٹی فور نیوز کے نام سے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز پر مبنی مواد نشر کر رہی تھی، لہٰذا چینل کا لائسنس فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ چینل ٹوئنٹی فور نے پیمرا کے اقدام کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 872514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش