QR CodeQR Code

چینل 24 کا مؤقف سنے بغیر اسے آف ائیر کرنا ظلم، زیادتی اور فسطائیت ہے، مریم اورنگزیب

4 Jul 2020 20:49

نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن رہنماء نے کہا کہ میڈیا صنعت تباہ کرنے کے بعد کورونا کی خراب صورتحال میں مزید بیروزگاری پھیلائی جارہی ہے، تنقید سے گھبرائی حکومت کے لیے آسان راستہ، چینل، زبان اور ادارہ بند کرنا رہ گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی چینل 24 کی بندش کی شدید مذمت کی اور فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینل 24 کا مؤقف سنے بغیر اسے آف ائیر کرنا ظلم، زیادتی اور فسطائیت ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ میڈیا صنعت تباہ کرنے کے بعد کورونا کی خراب صورتحال میں مزید بیروزگاری پھیلائی جارہی ہے، تنقید سے گھبرائی حکومت کے لیے آسان راستہ، چینل، زبان اور ادارہ بند کرنا رہ گیا ہے۔ خیال رہے کہ پیمرا اس سے قبل نیو ٹی وی کا لائسنس بھی معطل کرچکا ہے جس کے خلاف چینل نے عدالت سے رجوع کیا تھا اور لاہور ہائیکورٹ نے نیو ٹی وی کی نشریات بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 872521

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872521/چینل-24-کا-مؤقف-سنے-بغیر-اسے-آف-ائیر-کرنا-ظلم-زیادتی-اور-فسطائیت-ہے-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org