QR CodeQR Code

رحیم یار خان، ٹریفک حادثے میں دلہن سمیت 3 افراد جاں بحق، دلہا زخمی

4 Jul 2020 22:36

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر خانبیلہ کے قریب پیش آیا، احمد پور لمہ سے حسن شاہ اپنی بیٹی کی رخصتی کرکے بارات کے ساتھ کار میں احمد پور شرقیہ جارہے تھے کہ خانبیلہ کے قریب ان کی کار ٹرک سے ٹکرا گئی۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں المناک حادثے میں دلہن سمیت 3 افراد جاں بحق اور دلہا زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پر کار ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دلہن، ان کے والد اور بہن موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں دلہا زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر خانبیلہ کے قریب پیش آیا، احمد پور لمہ سے حسن شاہ اپنی بیٹی کی رخصتی کرکے بارات کے ساتھ کار میں احمد پور شرقیہ جارہے تھے کہ خانبیلہ کے قریب ان کی کار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دلہن کے والد حسن شاہ، دلہن حنا بی بی اور دلہن کی بہن 15 سالہ فردوس موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دلہا فرخ حسین، دلہن کی والدہ روبینہ اور بہن کائنات زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی اور موٹروے پولیس، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔


خبر کا کوڈ: 872529

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872529/رحیم-یار-خان-ٹریفک-حادثے-میں-دلہن-سمیت-3-افراد-جاں-بحق-دلہا-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org