QR CodeQR Code

 جن اراکین اسمبلی نے سہانے خواب دکھا کر وسیب کی عوام سے ووٹ لئے ان کی خاموشی معنی خیز ہے، سول سوسائٹی

4 Jul 2020 23:12

ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ملتان جنوبی پنجاب کا مرکز ہے اور سب سے بڑا شہر ہے، کاروباری مراکز کے سلسلے میں بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے اسی لئے جنوبی پنجاب کا سیکریٹریٹ ملتان میں بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان ڈویلپمنٹ فورم کے صدر چوہدری عمران احمد مانی نے کہا ہے کہ الگ کے قیام کے سلسلے میں ملتان میں ہی جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بنایا جائے، جن اراکین اسمبلی نے سہانے خواب دکھا کر وسیب کی عوام سے ووٹ لئے ان کی خاموشی معنی خیز ہے۔ یہ بات انہوں نے پریس کلب میں دیگر عہدیداران محمد اسلم آصفی، شیخ عاصم اظہار ایڈووکیٹ، اعجاز اعوان، طارق عمر، شکیب احمد، صفی اللہ شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہی۔ چوہدری عمران احمد مانی نے مزید کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری کا یہ کہنا کہ وہ تین دن ملتان اور دو دن بہاولپور میں عوام کے مسائل کے حل کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری کو سنبھالیں گے ملتان کی اہمیت کو بڑھاتا ہے، آج اس بات کی انتہائی اشد ضرورت ہے کہ تمام شعبہ سے وابستہ نمائندہ محب وطن شہری ملتان میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری کو پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تقریبا 48 محکمہ جات ایڈیشنل چیف سیکریٹری کے ماتحت ہوں گے، جبکہ صرف ایک محکمہ پولیس ایڈیشنل آئی جی کے ماتحت ہوگا جو صرف ملتان میں اپنی ذمہ داری کو پورا کرے گا، ملتان جنوبی پنجاب کا مرکز ہے اور سب سے بڑا شہر ہے، کاروباری مراکز کے سلسلے میں بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اسی لئے جنوبی پنجاب کا سیکریٹریٹ ملتان میں بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 872542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872542/جن-اراکین-اسمبلی-نے-سہانے-خواب-دکھا-کر-وسیب-کی-عوام-سے-ووٹ-لئے-ان-خاموشی-معنی-خیز-ہے-سول-سوسائٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org