QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کی بیوروکریسی میں دوسری مرتبہ اکھاڑ پچھاڑ

4 Jul 2020 23:16

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 سیکرٹریز سمیت 11 ڈپٹی سیکرٹریز اور 11 اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے اور تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی بیوروکریسی میں ایک بار پھر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے 4 سیکرٹریز سمیت 11 ڈپٹی سیکرٹریز اور 11 اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے اور تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ محکمہ سروسز سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق رحمان شاہ کا محکمہ سماجی بہبود و پاپولیشن ویلفیئر سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، فرید احمد کا ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور ولی اللہ کا پی پی ایچ آئی سے جی بی ڈی ایم اے تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعلی کے سیکریٹری ثناء اللہ کو ایس اینڈ جی ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈپٹی سیکریٹریز میں سے تبادلے کے منتظر عارف حسین کا ایس اینڈ جی ڈی، امیر اعظم کا ایس اینڈ جی ڈی سے زکواة و عشر، صفت خان کا ایس اینڈ ڈی جی سے محکمہ اطلاعات، زید کا زکواة و عشر سے بورڈ آف ریونیو، محمد طارق کا ایس اینڈ جی ڈی سے واٹر اینڈ پاور، محمد یوسف کا ایس اینڈ جی ڈی سے سیٹلمنٹ آفیسر، شائستہ غازی کا ایس اینڈ جی ڈی سے وویمن ڈویلپمنٹ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

جبکہ فلائٹ لیفٹننٹ (ر) فہد محمود کا ڈی ایس فنانس ڈیپارٹمنٹ، محمد ابوبکر کا اے سی خپلو سے ایڈیشنل ڈی سی سکردو، محمد حسین کا ڈپٹی سیکریٹری منرلز سے ڈپٹی سیکریٹری سٹاف ٹو چیف سیکریٹری، اور شرجیل حفیظ وٹو کا اے سی شونٹر سے ڈپٹی سیکریٹری منرلز میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنرز میں سے نظام الدین کا دیامر ہیڈ کوارٹر سے خپلو، تبادلے کے منتظر شیر افضل کو تانگیر، محمد اکرم کا داریل سے کمشنر آفس استور دیامر، اقبال جان کا تانگیر سے داریل، ولی اللہ فلاحی کا گلگت سے نگر، غلام مرتضی کا روندو سے عملدر آمد سکردو، محمد رضا کا چھوربٹ سے کمشنر آفس بلتستان، تبادلے کے منتظر معراج عالم کا روندو، حسین شاہ کا نگر سے شونٹر استور، شفقت علی کا چھوربٹ اور اصغر خان کا سکردو سے عملدرآمد گلگت میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 872543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872543/گلگت-بلتستان-کی-بیوروکریسی-میں-دوسری-مرتبہ-اکھاڑ-پچھاڑ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org