QR CodeQR Code

گلگت، بھائی نے سگی بہن کا گلا کاٹ دیا

4 Jul 2020 23:39

پولیس ذرائع کے مطابق محمدی محلہ کشروٹ میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر چلاس سے تعلق رکھنے والے شخص نے مبینہ طور پر نشہ کیلئے پیسے نہ ملنے پر اپنی سگی بہن کا چاقو سے وار کرکے گلا کاٹ دیا، خاتون ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں بھائی نے سگی بہن کا گلہ چاقو سے کاٹ دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق محمدی محلہ کشروٹ میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر چلاس سے تعلق رکھنے والے شخص نے مبینہ طور پر نشہ کیلئے پیسے نہ ملنے پر اپنی سگی بہن کا چاقو سے وار کرکے گلا کاٹ دیا، خاتون ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی۔ ملزم آلہ قتل سمیت فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ملزم کے بھائی کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 872544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872544/گلگت-بھائی-نے-سگی-بہن-کا-گلا-کاٹ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org