0
Sunday 5 Jul 2020 01:09

امریکا میں پولیس اہلکار تشدد کے پرانے طریقوں سے باز نہ آئے

امریکا میں پولیس اہلکار تشدد کے پرانے طریقوں سے باز نہ آئے
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست واشنگٹن میں پولیس اہلکار تشدد کے پرانے طریقوں سے باز نہ آئے۔ واشنگٹن میں پولیس اہلکار پھر 2 مظاہرین کی گردن پر گھٹنے رکھ کر بیٹھ گئے، اس موقع پر مظاہرین کے ساتھیوں نے مداخلت کرکے دونوں افراد کو پولیس تشدد سے بچایا۔ سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی موت بھی پولیس کی جانب سے گردن پر گھٹنا رکھنے کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی تھی تاہم امریکی پولیس اب بھی وہی طریقہ استعمال کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت کے بعد امریکا بھر میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد کئی ریاستوں میں پولیس کے محکمے میں اصلاحات متعارف کروائی گئی تھی لیکن ابھی بھی امریکا بھر میں اس طرح سے واقعات میں کمی نہیں آرہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 872551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش