0
Sunday 5 Jul 2020 19:43

آئی ایس او صالح سیاسی قیادت اور سامراج کے سامنے سینہ سپر قوتوں کی حامی ہے، عارف حسین

آئی ایس او صالح سیاسی قیادت اور سامراج کے سامنے سینہ سپر قوتوں کی حامی ہے، عارف حسین
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان اپنے موجود سکوپ کے پیش نظر براہ راست پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں حصہ نہیں لیتی اور نہ ہی اس کے کارکنان الیکشن کمپینز میں حصہ لیتے ہیں، لیکن آئی ایس او پاکستان اپنے دستور اور نظریاتی خط کے مطابق پاکستان میں عدل اجتماعی، الہیٰ نظام کی بالادستی اور سامراجی قوتوں کے نفوذ کو روکنے کا ایجنڈہ رکھنے والی قوتوں کیساتھ بھرپور تعاون اور ہمکاری پر یقین رکھتی ہے۔ عارف حسین الجانی نے گلگت بلتستان کے حالیہ الیکشن کے حوالے سے کہا کہ آئی ایس او کے کارکنان انفرادی طور پر صالح اور دیندار امیدواروں کو سپورٹ کرتے ہیں اور مجلس وحدت مسلمین انہی عظیم الہیٰ اہدافات کیلئے بنائی جانیوالی تنظیم ہے، جو ملی مسائل کیساتھ ساتھ سامراجی قوتوں کے سامنے بھی سینہ سپر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کے سابقین کا مجلس وحدت کے بنانے میں علماء کے شانہ بشانہ کردار ہے، اسی طرح میدان عمل میں دونوں تنظیمیں اپنے اپنے دائرہ کار اور نفوذ کے مطابق مصروف عمل ہیں اور اجتماعی عمل میں ایک دوسرے کی بھرپور معاون ہیں۔ آئی ایس او کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ سیاسی میدان کو کبھی خالی نہیں چھوڑنا چاہیئے، اس میں جو بھی دردمند امیدوار ہیں اور سامراجی قوتوں کیخلاف سینہ سپر ہیں، آئی ایس او کے کارکنان اُن کو سپورٹ کریں گے۔ (امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن  پاکستان کے مرکزی صدر کا گلگت بلتسان کے الیکشن کے حوالے سے تفصیلی انٹرویو جلد شائع کیا جائے گا۔ ادارہ)
خبر کا کوڈ : 872572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش