0
Sunday 5 Jul 2020 09:37

بلوچستان میں 18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ سے عوام بے حال

بلوچستان میں 18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ سے عوام بے حال
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں شدید گرمی کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آسکی، کوئٹہ میں 6 گھنٹے، ضلعی ہیڈکوارٹرز میں 12 گھنٹے اور ذرعی علاقوں میں 18گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو بے حال کردیا ہے، لوڈشیڈنگ کے ساتھ وولٹیج کی کمی بیشی سے بجلی سے چلنے والے آلات خراب ہونے لگے۔ بلوچستان میں اضافی بجلی ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ کے جن پر قابو نہ پایا جاسکا، ان دنوں جب گرمی اپنے عروج پر ہے مگر وزرات بجلی و پانی کی جانب سے صوبے میں کی جانے والی لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں کی گئی ہے۔
 
بلوچستان میں 18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ، عوام بے حال
 
یوں تو کوئٹہ میں 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے لیکن اس کے ساتھ فنی خرابی اور مرمتی کاموں کے نام پر کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھنا معمول کی بات ہے، جبکہ وولٹیج کی کمی بیشی بھی عوام کو پریشان کئے ہوئے ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 18 سے 20 گھنٹے بجلی نہیں ہوتی ہے جس کی وجہ سے بچے اور بوڑھے گرمی کی شدت سے نڈھال ہو جاتے ہیں۔ کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں بجلی کی کمی نہیں ہے لیکن وہ علاقے جہاں لائن لاسز زیادہ اور بلوں کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے وہاں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، تاہم صوبے کے گرم علاقوں میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 872576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش