QR CodeQR Code

سندھ حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا

5 Jul 2020 11:28

صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت کو اعتماد میں لیے بنا وفاق نے بجلی کیسے مہنگی کی ایسے فیصلہ مسترد کرتے ہیں، کے الیکٹرک کا عوام کے ساتھ ظلم کا وفاق نے نوٹس لینے کے بجائے بجلی مہنگی کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 2 روپے 89 پیسے مہنگی کرنے کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ سندھ دشمنی کہ مترادف ہے۔ صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت کو اعتماد میں لیے بنا وفاق نے بجلی کیسے مہنگی کی ایسے فیصلہ مسترد کرتے ہیں، کے الیکٹرک کا عوام کے ساتھ ظلم کا وفاق نے نوٹس لینے کے بجائے بجلی مہنگی کر دی، وفاقی حکومت ہر ماہ سندھ کے عوام پر مھنگائی اور ان کو لوٹنے کا بم گراتی ہے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ کراچی میں بجلی ہوتی ہی نہیں تو 3 روپے بجلی مہنگی کیوں کی گئی، 24 گھنٹوں میں 10 گھنٹے تو لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے، وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلیے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاج کریں گے، یہ حکومت اور کوئی نہیں بلکہ آئی ایم ایف چلا رہی ہے، کراچی کے عوام سے بجلی کی لمبی لوڈشیڈنگ کہ باوجود بھی بھاری بل وصول کیے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 872591

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872591/سندھ-حکومت-نے-بجلی-مہنگی-کرنے-کا-فیصلہ-مسترد-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org